کوئٹہ پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت 27 افراد کو گرفتار کرلیا

بدھ 1 مارچ 2017 13:32

کوئٹہ پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت 27 افراد کو گرفتار کرلیا
کوئٹہ۔ یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) کوئٹہ پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ پولیس نے دوران چیکنگ مختلف علاقوں سے 15 ایسے افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھے اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت 12 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ واضح رہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :