فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمت کارڈ کا اجراء 23مارچ کو کیا جائے گا

بدھ 1 مارچ 2017 13:27

فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمت کارڈ کا اجراء 23مارچ کو کیا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمت کارڈ کا اجراء 23مارچ کو کیا جائے گا ،افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں مجتبیٰ شجاع اللرحمن نے مستحق فنکاروں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران بتایا کہ فنکاروں کی عزت و نفس کو مجروح ہونے سے بچانے کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے خدمت کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے جس میں اے ، بی اور سی کیٹگری رکھی جائے گی اور ان کو چیک کی بجائے ہر ماہ خدمت کارڈ کے ذریعے وظیفہ مل جایا کرے گا ۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو شوبز حلقوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے ۔