حکمران ہر15روز بعد عوام پر پیٹرولیم بم گرا کر کس بات کا انتقام لے رہے ہیں‘ جمشید چیمہ

بدھ 1 مارچ 2017 13:15

حکمران ہر15روز بعد عوام پر پیٹرولیم بم گرا کر کس بات کا انتقام لے رہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران ہر15روز عوام پر پیٹرولیم بم گرا کر کس بات کا انتقام لے رہے ہیں ،دو ماہ میں قیمتوں میں فی لیٹر 7روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حکمران ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مہنگائی کا سونامی لا کر عوام کی توجہ پانامہ کیس سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ان کی تمام تدبیریں ناکام رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر عوام کو خوشحالی اور آسودگی دینے اور دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کے دعویدارعوام کے منہ کا نوالہ بھی چھیننے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے اپنی من مرضی کیلئے خود مختار ادارے اوگرا کو اپنے ماتحت کیا اب عدالت کا واضح حکم آ چکا ہے لیکن اس کے باوجود اختیارات واپس نہیں کئے گئے اور عوام کی جیبوں پر گھنٹوں کے حساب سے ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ حکومت فی الفور اوگرا کو خود مختاری دے اور قیمتوں میں دو ماہ میں کیا جانے والا ضافہ واپس لیا جائے۔