اقتصادی رابطہ تنظیم سربراہ اجلاس ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ویران‘ سینٹ سیکرٹریٹ آباد رہا

ایک ایوان کے ملازمین نے کام کیا‘ دوسرے ایوان کے ملازمین چھٹی پر رہے

بدھ 1 مارچ 2017 13:11

اقتصادی رابطہ تنظیم  سربراہ اجلاس ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ویران‘ سینٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) اقتصادی رابطہ تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہائوس میں بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بند رہا‘ چھٹی انجوائے کی گئی جبکہ سینٹ سیکرٹریٹ میں معمول کے مطابق کام ہوا اور سرکاری امور نمٹائے گئے‘ سینٹ سیکرٹریٹ میں تمام دفاتر کھلے تھے تمام ملازمین اور سٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر تھے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ویران پڑا تھا جب کہ سینٹ سیکرٹریٹ میں معمول کی چہل پہل تھی۔ پارلیمنٹ ہائوس کا کیفے ٹیریا بھی کھلا رہا سینٹ سیکرٹریٹ میں روز مرہ امور کی انجام دہی ہوئی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین نے چھٹی انجوائے کی سینٹ سیکرتریٹ کے ملازمین کو اپنے دفاتر آنے کے لئے کسی بڑی مشکل صورتحال کا سامنا بھی نہ کرنا پڑا اور معمول کے مطابق اپنے دفاتر پہنچ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :