13ویں سربراہ اجلاس کے انعقاد پر وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حلیل ابراہیم

بدھ 1 مارچ 2017 13:11

13ویں سربراہ اجلاس کے انعقاد پر وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حلیل ابراہیم نے کہا ہے کہ 13ویں سربراہ اجلاس کے انعقاد پر وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ یقین ہے کہ ای سی او خطے کی مزید ترقی کا باعث بنے گی‘ ای سی او ممالک ترقی کررہے ہیں اور ان کی اقتصادی ترقی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ای سی او کے سیکرٹری جنرل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 ویں سربراہ اجلاس کے انعقاد پر وزیراعظم محمد نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یقین ہے ای سی او مزید ترقی کا باعث بنے گی۔ اجلاس میں شرکت پر ای سی او رکن ممالک کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سربراہ اجلاس میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء کو ترقی کے مواقع سے استفادہ کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او ملکوں کی جی ڈی پی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :