ای سی او نے خطے کے ممالک کے لئے ترقی کی سمت متعین کردی ، قربان علی بردی محمد وف

ترکمانستان خطے میں امن کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے‘ معاشی ترقی کے لئے نئی راہداریوں کی تعمیر ضروری ہے‘ افغانستان میں امن پورے خطے کی معاشی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے‘ علاقائی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ای سی او کو سیاسی تنازعات کا شکار نہ ہونے دیا جائے ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمد وف کا اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 13:11

ای سی او نے خطے کے ممالک کے لئے ترقی کی سمت متعین کردی ، قربان علی بردی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمد وف نے کہا ہے کہ ای سی او نے خطے کے ممالک کے لئے ترقی کی سمت متعین کردی ہے‘ ترکمانستان خطے میں امن کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے‘ معاشی ترقی کے لئے نئی راہداریوں کی تعمیر ضروری ہے‘ افغانستان میں امن پورے خطے کی معاشی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے‘ علاقائی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ای سی او کو سیاسی تنازعات کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔

بدھ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف نے کہا کہ ای سی او تعمیراتی مذاکرات کے لئے اہم فورم ہے۔ خطے میں امن کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ای سی او نے خطے کے ممالک کی ترقی کی سمت متعین کردی ہے۔ خطے کے ممالک کو قابل تجدید توانائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکمانستان کی توانائی پالیسی کثیر الجہت حکمت عملی پر مبنی ہے۔ معاشی ترقی کے لئے نئی راہداریوں کی تعمیر کی ضرورت ہے۔ دنیا کے دوسرے خطوں سے تعاون کے لئے نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی۔ اقتصادی راہداریوں سے عالمی تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکمانستان نے توانائی کے سہ فریقی منصوبے پر دستخط کئے ہیں افغانستان میں امن پورے خطے کی معاشی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

افغاسنتان میں امن کے لئے بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں۔ افغانستان کے طلبہ ترکمانستان کی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ترجمانستان کے صدر نے کہا کہ افغانستان میں امن علاقائی‘ عالمی اور خود افغان عوام کے مفاد میں ہے۔ ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ای سی او کو سیاسی تنازعات کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :