پاکستان کی چیئرمین شپ میں ای سی او اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،بائیجن بیکوف

ای سی او خطے کے ممالک کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے،کر غستان وزیر اعظم

بدھ 1 مارچ 2017 13:11

پاکستان کی چیئرمین شپ میں ای سی او اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،بائیجن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) کرغستان کے وزیراعظم سورن بائیجن بیکوف نے کہا ہے کہ پاکستان کی چیئرمین شپ میں ای سی او اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی‘ ای سی او خطے کے ممالک کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرغزستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ای سی او خطے کے ممالک کی ترقی کے لئے کام کررہی ہے مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مخصوص ذرائع استعمال کرنا ہوں گے۔ ترقی کے ثمرات حاصل کرنے کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہوگا۔ پاکستان کی چیئرمین شپ میں ای سی او اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :