ای سی او خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، ازبکستان

خطے میں پائیدار ترقی کے لئے ای سی او مشرق اور مغرب کو ملانے کے لئے مختصر روٹ ہے،ازبکستان کے نائب وزیراعظم الغ بیگ روزکلوف کا اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 13:11

ای سی او خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، ازبکستان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) ازبکستان کے نائب وزیراعظم الغ بیگ روزکلوف نے کہا ہے کہ ای سی او خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے‘ ای سی او مشرق و مغرب کو ملانے کے لئے مختصر روٹ ہے‘ خطے میں پائیدار ترقی کے لئے ای سی او مشرق اور مغرب کو ملانے کے لئے مختصر روٹ ہے۔ بدھ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ازبکستان خطے کی معاشی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہا ہے۔

ای سی او خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او مشرق اور مغرب کو ملانے کے لئے مختصر روٹ ہے۔ خطے میں پائیدار ترقی کے لئے امن ناگزیر ہے۔ وژن 2025 سے علاقائی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ازبکستان بہترین صلاحیتوں کا ملک ہے۔

(جاری ہے)

الغ بیگ روزوکلوف نے کہا کہ ازبکستان تعمیراتی سامان اور ٹرانسپورٹ کی برآمدات میں مقام رکھتا ہے۔

ای سی او ممالک اپنی مصنوعات کی برآمد سے اقتصادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ازبکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاروں‘ زیارات اور ثقافتی ورثے کی سیاحت کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ ملکی تجارت کو فروغ دینے کے لئے مراعات اور استنیٰ دے رہے ہیں۔ مراعات دے کر ہی تجارت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :