اقتصادی تعاون تنظیم میں اصلاحات کا عمل جلدازجلد مکمل کرنے، ای سی او سیکرٹریٹ کے انسانی وسائل کو مستحکم کرنے اور منصوبوں کی ملکیت کیلئے میکنزم تیار کرنے کی ضرورت ہے، ترکی ان مقاصد کے حصول کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا 13 ویں اقتصادی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 12:59

اقتصادی تعاون تنظیم میں اصلاحات کا عمل جلدازجلد مکمل کرنے، ای سی او ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقتصادی تعاون تنظیم میں اصلاحات کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے،ای سی او سیکرٹریٹ کے انسانی وسائل کو مستحکم کرنے اور منصوبوں کی ملکیت کیلئے میکنزم تیار کرنے کی تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اس مقصد کے حصول کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں تیرویںاقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او کے رکن ممالک کو توانائی کے شعبے میں تعاون کی ضرورت ہے۔ترکی کے صدر نے زراعت،ماحولیات اور سیاحت کے شعبوں میں بھی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ترکی بنیادی ڈھانچے کے متعدد بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کر رہا ہے جو ترکی کو پڑوسی ممالک اور خطے کے دیگر ملکوں کیساتھ ریل،سڑک،سمندر اور فضائی راستوں کے زریعے منسلک کریگا۔اس میں استنبول میں دنیا کے سب سے بڑے ائر پورٹ کی تعمیر بھی شامل ہے۔ رجب طیب اردوان نے سیاسی تنازعات حل کرنے اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :