امریکہ میں داخلے پر پابندی کی مسلم ممالک کی فہرست سے عراق خارج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 12:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوتے ہی کئی مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔ تاہم اب امریکہ میں داخلے پر پابندی کی فہرست سے عراق کو خارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں پینٹا گون اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس سے درخواست کی ہے کہ چونکہ عراق شدت پسندوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے لہٰذا وہ عراق پر عائد پابندی پر نظر ثانی کریں۔

صدر ڈونلڈر ٹرمپ کی جانب سے پابندی کا پہلا حکم نامہ وفاقی عدالت نے ختم کر دیا تھا۔ خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ نئے حکم نامے میں ایران ، لیبیا، سوڈان،شام، صومالیہ اور یمن کے شہریوں پر سفری پابندی کو برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :