مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں گر گئی، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی ہو گئے

بدھ 1 مارچ 2017 12:57

مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں گر گئی، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی ہو گئے
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے کی نتیجہ میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقے راکھی بسول میں تیز رفتار مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار 8 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :