ناروے کے سورن ویلتھ فنڈ کے حجم میں گذشتہ سال 53 بلین ڈالر کا اضافہ

بدھ 1 مارچ 2017 12:55

اوسلو ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ناروے کے سورن ویلتھ فنڈ کے حجم میں گذشتہ سال 53 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔گزشتہ سال ناروے کے سورن ویلتھ فنڈ کا حجم دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ 7.51 ٹریلین کرونر رہا ،ان کو سب سے زیادہ فائدہ امریکی انتخابات کے دوران حصص بازاروں کی سرگرمیوں سے پہنچا۔ناروے کے سنٹرل بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے آخری ماہ دسمبر تک ناروے کے سورن ویلتھ فنڈ کا حجم 7.51 ٹریلین کرونر پر آ گیا اس میں 2016 میں 447 بلین کرونر (53 بلین ڈالر)کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ تر امریکی صدارتی انتخابات کے قریب آنے کے دنوں میں بڑھا۔

اس طرح بینک کے مطابق گذشتہ پانچ سال کے دوران ناروے کے سورن ویلتھ فنڈ کا حجم بڑھ کر دوگنا ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ناروے کی حکومت نے 1990 کی دہائی میں عوامی فلح و بہبود کے لئے سورن پنشن یا ویلتھ فنڈ کی بنیاد رکھی تھی جس کا 62.5 فیصد حصے کی شیئرز بازاروں میں سرمایہ کاری کی گئی ،اس میں سے 3.2 فیصد رئیل اسٹیٹ اور 34.2 فیصد بانڈز مارکیٹ میں انوسٹ کیا گیا تھا۔سورن ویلتھ فنڈ میں حکومت نے ہر سال 171 بلین کرونر داخل کئے اور گزشتہ سال اس فنڈ سے 101 بلین کرونر باہر نکلوائے۔فنڈ کی شیئرز سے 8.7 فیصد ،رئیل اسٹیٹ سے 0.8 فیصد اور بانڈز سے 4.3 فیصد آمدنی حاصل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :