گلبرگ میں بنک کے باہر سے تین مشکوک افراد گرفتار

تینوں افراد سے شناختی کارڈ طلب کیا تو دوڑ لگا دی۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 12:36

گلبرگ میں بنک کے باہر سے تین مشکوک افراد گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے کے اعلان کے بعد ہی سے عوام پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کے لیے بنکوں کے باہر قطار در قطار اکٹھا ہو رہے ہیں۔ بنکوں کے باہر لگی قطاروں میں موجود لوگ پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ خریدنے کے لیے بے چین ہیں اور اس کے لیے انتظار بھی کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس نے گلبرگ میں ایک بنک کے باہر سے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے ۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد س شناختی کارڈ طلب کیا گیا تو انہوں نے دوڑ لگا دی جس پر پولیس نے فوری طور پر ان کا پیچھا کر کے مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش اور ان کی شناخت کے بعد ہی انہیں رہاکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :