قوت سماعت اور گویائی سے محروم جھنگ کا رہائشی پسند کی دلہن بیاہ لایا

محمد عامر اور کرن کی دوستی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ہوئی تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 12:16

جھنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : قوت سماعت اور گویائی سے محروم جھنگ کے رہائشی شخص محمد عامر نے اپنی پسند کی شادی کر لی ۔ تفصلات کے مطابق محمد عامر اور کرن کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پردوستی ہوئی ۔ اشاروں میں ہی محبت کا اقرار کیا اور محمد عامر اپنے دلہن کو بیاہنے چل دئے۔

(جاری ہے)

محمد عامر کی والدہ کا کہناہے کہ میرے بیٹے کی پسند پر میں بے حد خوش ہوں اور اب اللہ کے کرم سے میرا بیٹا ازدواجی زندگی میں قدم رکھنے جا رہا ہے ۔

محمد عامر اور کرن ایک دوسرے کو پا کر اپنی محبت کی تکمیل ہونے پر بے حد خوش ہیں۔عامر کے بڑے بھائی نے کہا کہ عامر نے اپنی پسند سے متعلق مجھے آگاہ کیا جس پر میں نے شادی کی بات آگے بڑھائی تھی۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی محمد عامر کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :