ْوزیراعظم محمد نواز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس کے چیئرمین منتخب ہوگئے

بدھ 1 مارچ 2017 12:11

ْوزیراعظم محمد نواز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کو اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے تیرہویں سربراہ اجلاس کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ ایکو سربراہ اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہوگیا جس میں اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ کاری میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، ایران، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان مملکت و حکومت کے علاوہ چین کے خصوصی نمائندے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں افغانستان کے سفیر سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اقتصادی تعاون تنظیم 1985ء میں قائم کی گئی۔ ابتدائی طور پر ایران، پاکستان اور ترکی اس تنظیم کے رکن تھے جس کا مقصد رکن ممالک کے مابین اقتصادی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ یہ تنظیم علاقائی تعاون برائے ترقی (آر سی ڈی) کا تسلسل ہے جو 1964ء سے 1979ء تک قائم رہی۔ 1992ء میں ایکو میں 7 نئے ارکان کا اضافہ کیا گیا جس میں افغانستان، آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :