آرمی چیف اور اسحاق ڈار کی ملاقات میں ڈان لیکس پر بات کی گئی ۔ سمیع ابراہیم کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 11:58

آرمی چیف اور اسحاق ڈار کی ملاقات میں ڈان لیکس پر بات کی گئی ۔ سمیع ابراہیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مابین ہوئی ملاقات میں سب سے بڑا جو ایشو زیر بحث آیا وہ ڈان لیکس کا تھا۔ سمیع ابراہیم نے بتایا کہ ڈان لیکس کے معاملے میں بڑے بڑے ناموں کو علیحدہ کرنے اور انہیں بچانے کے لیے اسحاق ڈار نے اپنا کردار ادا کیا۔

پروگرام میں موجود صابر شاکر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے خصوصی پیغامات پہنچاتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف  اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے زیادہ اسحاق ڈار پر بھروسہ رکھتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اٹھائیس فروری کو ہونے والی اس ملاقات میں آئندہ بجٹ سے متعلق بات نہیں ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

صابر شاکر نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ رکی ہوئی ہے ، ڈان لیکس طارق فاطمی تک پہنچ چکا ہے ۔ لیکن طارق فاطمی نے صاف کہہ دیا ہے کہ اگرڈان لیکس میں میرا نام لیا گیا تو میں کہوں گا کہ مجھے کس نے کہا تھا ، کیونکہ میری عمر کا تقاضا ہے اور میں جیل نہیں جا سکتا۔ صابر شاکر نے بتایا کہ پاک آرمی ہرگز نہیں چاہتی کہ ڈان لیکس سے متعلق کمیشن کی رپورٹ یا ایگزیکٹو حکم کے ذریعے سزا دی جائے ۔ آرمی چاہتی ہے کہ مجرمان کا ٹرائل ہو، ان کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے۔ صابر شاکر نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :