کراچی ، رینجرز کی لیاری میں چھاپہ مار کارروائی ، گینگ وار کے کچھی رابطہ کمیٹی گروہ کا کارندہ گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 12:10

کراچی ، رینجرز کی لیاری میں چھاپہ مار کارروائی ، گینگ وار کے کچھی رابطہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) رینجرز نے لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کے کچھی رابطہ کمیٹی گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم رمضان عرف پٹیل کے گھر سے 1 عدد 7 ایم ایم رائفل دو ٹرپل ٹو رائفلز، دو پستول، ایک بائیس بور رائفل، 5 جعلی پاسپورٹس، ایک دور بین، مختلف ہتھیاروں کے 1320 راونڈز اور مختلف ممالک کی کرنسی برآمد کی گئی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں بد امنی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :