دہشت گردی گھمبیر مسئلہ ہے جس سے اسلامی ملک ہی متاثر ہورہے ہیں،الہام علیوف

بدھ 1 مارچ 2017 12:10

دہشت گردی گھمبیر مسئلہ ہے جس سے اسلامی ملک ہی متاثر ہورہے ہیں،الہام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ دہشت گردی گھمبیر مسئلہ ہے جس سے اسلامی ملک ہی متاثر ہورہے ہیں ، ہمیں امن اور برداشت کے رویے کو فروغ دینا ہے‘ تیل اور گیس کی پائپ لائنیں علاقائی تعاون کی مثال ہیں‘ فورم کے ذریعے توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ای سی او سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگوروکارا باخ پر حمایت کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔

2016 میں آرمینیا نے دوبارہ جارحیت کا ارتکاب کیا۔ آذربائیجان 2017 کو اسلامی ملکوں کی یکجہتی کا سال قرار دیتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امن اور برداشت کے رویے کو فروغ دینا ہے۔ دہشت گردی گھمبیر مسئلہ ہے جس سے اسلامی ملک ہی متاثر ہورہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون سے مواصلاتی مسائل میں کمی ہوگی۔ رکن ملکوں کو علاقائی تعاون کے اس فورم میں کردار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ صدر آذربائیجان نے کہا کہ تیل اور گیس کی پائپ لائنیں علاقائی تعاون کی مثال ہیں۔ فورم کے ذریعے توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں

متعلقہ عنوان :