ایران اور خطے کے دوسرے ممالک کے مفادات مشترک ہیں‘ایرانی صدر

بدھ 1 مارچ 2017 12:10

ایران اور خطے کے دوسرے ممالک کے مفادات مشترک ہیں‘ایرانی صدر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور خطے کے دوسرے ممالک کے مفادات مشترک ہیں‘علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے خطے کو مضبوط بنانا ہے‘ای سی او ممالک میں رابطوں کے فروغ کے لئے مواصلاتی ذرائع کو فروغ دینا ہوگا‘ مواصلات اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے‘ رکن ملکوں کے مشترکہ مفادات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘ مواصلاتی رابطوں سے اقتصادی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا‘ ای سی او ممالک سے گزرنے والا راستہ مغرب کے لئے مختصر ترین روٹ ہے۔

بدھ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ برادر ملک پاکستان میں سربراہ اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے اجلاس کے انعقاد پر وزیراعظم نواز شریف اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے تنظیم کے طویل مدتی پروگرام پر عمل درآمد میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی ایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشت کا دور ہے۔

اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہی ہے۔ مستقبل میں مواصلاتی روابط سے یورپ اور ایشیاء منسلک ہوں گے۔ روابط کا فروغ ایشیائی ممالک کے مستقبل اور ترقی کی ضمانت ہے ۔ حسن روحانی نے کہا کہ ای سی او ممالک سے گزرنے والا راستہ مغرب کے لئے مختصر ترین روٹ ہے۔ ای سی او ممالک میں رابطوں کے فروغ کے لئے مواصلاتی ذرائع کو فروغ دینا ہوگا۔

علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے خطے کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او رکن ممالک میں توانائی اور اقتصادی تعاون کا فروغ ناگزیر ہے۔ ایران اور خطے کے دوسرے ممالک کے مفادات مشترک ہیں۔ ای سی او ممالک کو آپس میں شاہرائوں کے ذریعے منسلک کرنا ہوگا۔ مواصلاتی رابطوں سے اقتصادی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ مواصلات اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ رکن ملکوں کے مشترکہ مفادات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :