پاکستان کے اقتصادی اعشاریے درست سمت کی جانب گامزن ہیں،وزیراعظم

بدھ 1 مارچ 2017 12:10

پاکستان کے اقتصادی اعشاریے درست سمت کی جانب گامزن ہیں،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مشترکہ خوشحالی کے لئے رابطوں کا فروغ ضروری ہے ای سی او رکن ملکوں کی ترقی کے لئے بہترین ذریعہ ثابت ہوگی‘ ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں‘ پاکستان کی معیشت کی بہتری کو عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں‘ بیس کروڑ آبادی کے ساتھ پاکستان دنیا کی بڑی مارکیٹ ہے۔

ای سی او فورم حقیقی ترقی کا خواب پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ سی پیک کو معاشی سرگرمیوں کے لئے تسلیم کیا جاچکا ہے‘پاکستان کے اقتصادی اعشاریے درست سمت کی جانب گامزن ہیں۔ بدھ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اجلاس میں تمام مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کے لئے ای سی او اہم فورم ہے۔

(جاری ہے)

سربراہ اجلاس کو کامیاب بنانے پر سیکرٹری جنرل اور ان کی ٹیم کا مشکور ہوں۔ میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت پر بھی ممنون ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس میں رابطوں کو مربوط بنانے میں توجہ مرکوز ہوگی۔ ای سی او تنظیم بڑے خطے کا احاطہ کرتی ہے۔ ای سی او کا خطہ بے پناہ وسائل اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ وسائل 52فیصد تجارت ای سی او کے خطے سے ہوتی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ای سی او کا خطہ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا تاریخی کردار ادا کریں۔ مشترکہ خوشحالی کے لئے رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔ مواصلات کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر خطے میں سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ ریلوے ‘ شاہرائیں‘ تیل اور گیس کی پائپ لائنیں خطے کے ملکوں کو قریب لارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں حکومت سنبھالنے کے بعد ہم پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیراہیں۔

خطے میں امن و استحکام سے خوشحالی کے اہداف حاصل ہوسکتے ہیں۔ ہم خطے میں ٹرانسپورٹ اور تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کو معاشی سرگرمیوں کے لئے تسلیم کیا جاچکا ہے۔ سی پیک سے ٹرانسپورٹ ‘ مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں ترقی ہوگی۔ سی پیک سے جنوبی ایشیاء اور وسط ایشیاء کا خطہ ایک دوسرے سے منسلک ہوگا۔ توانائی‘ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون بھی کانفرنس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

گزشتہ سال پاکستان سٹاک مارکیٹ جنوبی ایشیاء کی پہلی اور دنیا کی پانچویں بڑی مارکیٹ تھی پاکستان کے اقتصادی اعشاریے درست سمت گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے ملکوں کو مصنوعات کی رسائی کے لئے آسان ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ مشترکہ خوشحالی کے لئے رابطوں کا فروغ ضروری ہے ای سی او رکن ملکوں کی ترقی کے لئے بہترین ذریعہ ثابت ہوگی۔ نواز شریف نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔ پاکستان کی معیشت کی بہتری کو عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں۔ بیس کروڑ آبادی کے ساتھ پاکستان دنیا کی بڑی مارکیٹ ہے۔ ای سی او فورم حقیقی ترقی کا خواب پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :