آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں موسم نے لی ایک بار پھر انگڑائی‘ گرمی کے بعد سردی شروع

بدھ 1 مارچ 2017 11:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں موسم نے لی ایک بار پھر انگڑائی گرمی کے بعد سردی شروع ہوگئی تیز آندھی اور ہوا کے باعث بند لنڈے بازاروںنے پھر کھلنا شروع کردیا تفصیلات کے مطابق آزادکشمیربھر سمیت مظفرآباد میں گزشتہ ایک ہفتے قبل سردی کا زور ختم ہوکر گرمی کی شروعات ہوگئی تھی جس کے باعث لوگوں نے گرم کپڑے استعمال کرنے کے بجائے گرمیوں کے کپڑے استعمال کرنے شروع کردئیے جبکہ گزشتہ رات مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ،تیز ہوائوں نے ایک بار پھر موسم گرما کو سرد بنادیا سردی پھر شروع لنڈے بازار جو کہ بند ہوگئے تھے ایک بار پھر دوبارہ کھلنے شروع ہوگئے محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارش اور تیز ہوائوں کاامکان ظاہر کیا گیا ہے -

متعلقہ عنوان :