لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کھولنے کی استدعا مسترد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 11:42

لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کھولنے کی استدعا مسترد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کھولنے کی استدعا مسترد کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شریف خاندان کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی۔ شریف خاندان نے چوہدری شوگر ملز، اتفاق شوگر ملز اور حسیب وقاص شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک زیر سماعت کیسز کا فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک چوہدری شوگر ملز بند رہیں گی۔ سماعت کے دوران چوہدری شوگر ملز کے وکیل علی سبطین فضلینے کہا کہ چوہدری شوگرملزکا کیس اتفاق اورحسیب وقاص شوگرملزسے مختلف ہے۔ حسیب وقاص شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے گنے کا جوس ضائع ہو رہا ہے۔ جس پر عدالت نے سیشن جج مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :