سابق صدر آصف علی زرداری نے زمین پر پاؤں رکھنے سے انکار کر دیا

سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے ہیلی کاپٹر سے گاڑی تک قالین بچھائے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 11:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : سابق صدر ہوں تو زمین پر پاؤں کیوں رکھوں ؟ سابق صدر آصف علی زرداری نے زمین پر جوتے رکھنے سے انکار کر دیا اور قالین بچھنے کا انتظار کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

جی ہاں! گذشتہ روز حب سے کراچی واپسی پر جب سابق صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر کراچی میں لینڈ ہوا تو انہوں نے زمین پر اپنے جوتے رکھنے سے انکار کر دیا جس پر ان کے ہیلی کاپٹر سے گاڑی تک کے راستے میں قالین بچھائے گئے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو باغ ابن قاسم میں لینڈ کرتے اور ان کے لیے کارکنوں کو قالین بچھاتے دیکھا گیا۔ سابق صدر نے ہیلی کاپٹر میں بیٹھے زمین پر قالین بچھنے کا انتظار کیا اور پھر قالین پر کچھ قدم چل کر اپنی گاڑی میں جا بیٹھے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے سابق صدر کے اس وی آئی پی انداز کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

متعلقہ عنوان :