پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز 4مارچ کو لاہور پہنچیں گے

بدھ 1 مارچ 2017 11:01

لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز 4مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔ انہیں فول پروف سیکورٹی میں ان کے ہوٹل اور بعدازاں قذافی سٹیڈیم پہنچایا جائے گا ۔تمام راستوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے سکیورٹی ایجنسیوں، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکار تعنیات کیے جائیں گے۔

کھلاڑیوں کیلئی4 ہیلی کاپٹرز موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے حصار میں لانے کے ساتھ 3 مختلف راستوں کو روٹ پلان میں شامل کیا جائے گا۔میچ سے 3 گھنٹے قبل شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت ہوگی، موبائل فون، سگریٹ، ماچس، بیٹری، لائٹر ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے شائقین کو ٹکٹس کے ساتھ اصل شناختی کارڈ بھی لانا ہوگا ۔ بغیر شناختی کارڈ کسی کی انٹری نہیں ہو گی، چاہے اس کے پاس 5 سو والا ٹکٹ ہو یا 14 ہزار کا ٹکٹ ہو جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے کیلئے گارڈین کا ساتھ ہونا ضروری ہو گا۔فائنل پانچ مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا ۔