پاکستان سپر لیگ کو سب سے بڑا جھٹکا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز نے لاہور جانے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 مارچ 2017 02:35

پاکستان سپر لیگ کو سب سے بڑا جھٹکا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی ..
شارجہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین یکم مارچ ۔2017ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز نے لاہور جانے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کو سب سے بڑا دھچکا لگا ہے۔

(جاری ہے)

فائنل کیلئے کوالی فائی کرنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز نے لاہور جانے سے انکار کر دیا ہے۔ کوئٹہ کے فائنل میں پہنچنے کے صرف 1 گھنٹہ بعد ہی کیون پیٹرسن نے لندن روانگی کا اعلان کردیا۔ جبکہ کوئٹہ کی ٹیم میں شامل سائوتھ افریقہ کے رائلی روسو، نیوزی لینڈ کے نیتھن میکلم، انگلینڈ کے ٹائمل ملز اور لیوک رائٹ نے بھی لاہور جانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔