محمد نواز کو کہا ”آج تمہارے پاس ہیرو بننے کا سنہری موقع ہے“:سرفراز احمد

muhammad ali محمد علی بدھ 1 مارچ 2017 02:15

محمد نواز کو کہا ”آج تمہارے پاس ہیرو بننے کا سنہری موقع ہے“:سرفراز ..
شارجہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین یکم مارچ ۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پہنچنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے محمد نواز کو آخری اوور دیتے ہوئے محض اتنا کہا کہ ”آج تمہارے پاس ہیرو بننے کا سنہری موقع ہے“۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کیخلاف پہلا کوالیفائنگ فائنل میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، گراﺅنڈ پر بہت زیاد ہ اوس پڑی ہوئی تھی اور میں نے محمد نواز کو آخری اوور دیتے ہوئے صرف یہی کہا کہ ”آج تمہارے پاس ہیرو بننے کا سنہری موقع ہے“،اس کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے اس مشکل صورتحال میں بھی یارکرز کرا کر ہمیں کامیابی دلا دی ۔