پی ایس ایل میں بہت سے نوجوانوں نے مجھے متاثر کیا

شاداب خان کا نام ان میں نمایاں ہے، دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کئی نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت ہوسکتی ہے: انضمام الحق

muhammad ali محمد علی بدھ 1 مارچ 2017 00:05

پی ایس ایل میں بہت سے نوجوانوں نے مجھے متاثر کیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2017ء) انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انہیں پی ایس ایل میں شاداب خان نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں بہت سے نوجوانوں نے مجھے متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاداب خان کا نام ان کھلاڑیوں میں نمایاں ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کئی نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت پر غور کر رہا ہوں۔ کچھ سینئیر کھلاڑی جو ٹیم سے ابھی باہر ہیں ان میں سے بھی کسی کی ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :