ضلع کونسل جھنگ میں شجر کاری مہم کا افتتاح

منگل 28 فروری 2017 23:51

جھنگ ۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) چیئرمین بابر خان سیال نے ضلع کونسل جھنگ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا، ذرائع کے مطابق ضلع کونسل میں چیئرمین نواب بابر خان سیال نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ،اس موقع پر یونین کونسل کے چیئرمین محمد حسین نول ،عنصر اکیرا،اشرف جھرکی ،افتخار بسلانہ اور دیگر بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

شجرکاری مہم کے سلسلے میں وائس چیئرمین محمد اقبال خان جبوآنہ اور محمد عباس شاہ نے بھی پودا لگا یا۔چیئرمین بابر خان سیال کاکہنا تھاکہ ضلع بھر میں پودے لگائے جائیں گے اورتمام یونین کونسل کے چیئرمینوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی اپنی یونین کونسل میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پودے لگانے سے ماحول سرسبز و شاداب ہوجائے گا اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوگی۔