صدر مملکت ممنون حسین کا اقتصادی تعاون تنظیم کیسربراہان اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ

منگل 28 فروری 2017 23:45

صدر مملکت ممنون حسین کا اقتصادی تعاون تنظیم کیسربراہان اور وفد کے اعزاز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت وحکومت کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر معزز مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ خوبصوت روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے انھیں گلدستے پیش کیے۔

عشائیے سے قبل پاکستانی قیادت اور مہمان رہنماوں کے درمیان غیر رسمی بات چیت ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان آمد پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ مہمان قائدین نے اپنے پرجوش استقبال پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر قائدین نے ای سی او ممالک کے درمیاں تعاون میں اضافے پر زوردیا۔

(جاری ہے)

عشائیے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین، بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ ، وفاقی وزیر برائے سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ، وزیر کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

عشائیے کے دوران پاکستان کی لوک موسیقی کی دھنیں بجائی گئیں جبکہ معز ز مہمانوں کی رخصت سے قبل آرمی کے بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، معز ز مہمانوں کی جس نے تالیاں بجا کر داد دی۔

متعلقہ عنوان :