پاکستان رینجرز سندھ کا آگرہ تاج کالونی میں چھاپہ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔ رینجرز ترجمان

منگل 28 فروری 2017 22:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) پاکستان رینجرز سندھ کا لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں چھاپہ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔ رینجرز ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد رمضان عرف پٹیل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے کچھی رابطہ گروپ سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضہ سے اسلحہ، ایمونیشن، غیر ملکی کرنسی اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان نے یہ سامان گھر میں چھپایا ہوا تھا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں ایک عدد سیون ایم ایم رائفل، دو عدد222 بور رائفل، ایک عدد 223 رائفل، دو عدد 30 بور پسٹل، ایک عدد 22 بور رائفل، مختلف اقسام کے 1320 راؤنڈز ، 5 عدد جعلی پاسپورٹ اور مختلف ممالک کے کرنسی بوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال ہونا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔