کراچی ،انٹر کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپ کے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

منگل 28 فروری 2017 22:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان بروز بدھ یکم مارچ 2017ء کو دوپہر دو بجے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندے نتائج کی کاپی انٹربورڈ آفس سے دوپہر دو بجے کے بعد حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :