کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے 6 دکانداروں کو جرمانہ

منگل 28 فروری 2017 22:31

فیصل آباد۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جمیل احمد باجوہ نے کارروائی کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے 6 دکانداروں کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے رضا آباد،طارق آباد،نور پور،ہجویری ٹائون اور دیگر علاقوں میں پھل و سبزی فروشوں،نان شاپس اور کریانہ سٹورز کو چیک کیا اور اوور چارجنگ پر دکانداروں کو موقع پر ہی جرمانوں کی سزا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :