وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی ملاقات،سبی میلے پر بریفنگ دی

منگل 28 فروری 2017 23:43

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے چیف سیکریٹری بلوچستان ..
کوئٹہ۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے منگل کے روز ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سے ان کی طبعیت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھول پیش کئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو سبی میلے کی تیاریوں، میلے کے لیے حفاظتی اقدامات اور دیگر اہم صوبائی امور پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دی کہ سبی میلے کے شایاں شان انعقاد اور حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور انہیں مسلسل اس بارے میں آگاہ رکھا جائے، آئی جی پولیس احسن محبوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :