پولیو کے خاتمے کیلئے ہمیں اپنے اردرگرد لوگوں کو صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے متحرک کرنا ہے ، ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران سو فیصد اہداف حاصل کرنے کو یقینی بنایاجارہاہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کی شہریوں سے گفتگو

منگل 28 فروری 2017 23:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہاہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ہمیں سماجی رویوں میں تبدیلی لاتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری کے طورپر اپنے اردرگرد لوگوں کو صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے متحرک کرنا ہے ،پولیو تدارک پروگرام میں مربوط حکمت عملی اپناتے ہوئے ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران سو فیصد اہداف حاصل کرنے کو یقینی بنایاجارہاہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو انسداد پولیومہم کے تحت کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے غیر سرکاری تنظیموں ،علماء کرام ، تاجروں ،بلدیاتی اداروں کے نمائندگان سول سوسائٹی اور میڈیاسے اپیل کی کہ وہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئٹہ پولیو فری شہر بن سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل سٹاف اور فیلڈ عملے کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ وہ پوری لگن ،محنت ودیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے وئے معصوم بچوں کو پولیو کے مہلک مرض سے بچانے میں متحرک کرداراداکررہے ہیں ،انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہاکہ ہمارا عزم ہے کہ 5سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے اس لئے والدین اور اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ۔

متعلقہ عنوان :