وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،خادم پنجاب اجالا پروگرام شروع کرنے کی منظوری

پروگرام کے تحت صوبے کے 10 ہزار سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کیا جا رہا ہے پروگرام کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا اور اسے رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا،خادم پنجاب اجالا پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دور دراز علاقوں کے بجلی سے محروم سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کیا جائے گا،شہبازشریف

منگل 28 فروری 2017 23:35

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،خادم پنجاب اجالا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ’’خادم پنجاب اٴْجالا پروگرام‘‘ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت صوبے کے 10 ہزار سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔ ’’خادم پنجاب اٴْجالا پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولو ںسے کیا جار ہا ہے اور اس پروگرام کو مرحلہ وارآگے بڑھایا جائے گا۔

’’خادم پنجاب اٴْجالا پروگرام‘‘ کو رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا اور اس کی مانیٹرنگ کیلئے موثر میکانزم بھی وضع کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ’’خادم پنجاب اٴْجالا پروگرام‘‘ کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’خادم پنجاب اجالا پروگرام‘‘ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے تحت دور دراز علاقوں کے بجلی سے محروم سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کے حوال سے چین میں روڈ شو منعقد کیا جائے جس میں معروف کمپنیوں کو مدعو کیا جائے۔پروگرام پر عملدرآمد کیلئے کنسورشیم بنا کر آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے کنسلٹنٹ کی مشاورت سی9ڈویڑنوں میں منتخب سائیٹس کا سروے کرایا جائے اور پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے قائداعظم سولر پارک کمپنی کی معاونت بھی حاصل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کوبہتر ماحول میں تعلیمی سرگرمیوں کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی تمام توجہ علم کی دولت سمیٹنے پر صرف کریں اور علم کی دولت سے مالا مال ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کو سولر پر منتقل کرنے میں پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے، اب ہمیں محنت سے کام کرکے اس کی تلافی کرنا ہے اور ’’خادم پنجاب اٴْجالا پروگرام‘‘ کا لائحہ عمل طے کرکے تیزی سے آگے بڑھنا ہے۔

انہو ںنے ہدایت کی کہ پروگرام کے اہم خد و خال اور اسے آگے بڑھانے کیلئے 7 روز میں حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں شفاف پالیسی کے مطابق اس پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے بھی جامع اور موثر نظام وضع کیا جائے اور ایک ایک پائی کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ قبل ازیں سیکرٹری توانائی نے ’’خادم پنجاب اٴْجالا پروگرام‘‘ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزرائ رانا مشہود احمد، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔