سبی میلہ مویشان واسپان میں جانوروں کی منڈی سمیت اسٹیڈیم کے تمام پروگرامز کو حمتی شکل دیدی گئی

جانوروں کے علاج معالجے کیلئے بھی ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل، سبی میلہ مویشان واسپان میں لوگوں کو تفریحی کے تمام مواقع بھی فراہم کریں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی و ہارس اینڈ کیٹل شو انچارج ڈاکٹرجان محمد صافی کی لائیوسٹاک ملازمین سے گفتگو

منگل 28 فروری 2017 23:35

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی و ہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج ڈاکٹرجان محمد صافی نے کہا ہے کہ سبی میلہ مویشان واسپان میں جانوروں کی منڈی سمیت اسٹیڈیم کے تمام پروگرامز کو حمتی شکل دیدی گئی ہیں مالداروں کو وسائل میں رہ کر مکمل سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جانوروں کے علاج معالجے کیلئے بھی ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہے سبی میلہ مویشان واسپان میں لوگوں کو تفریحی کے تمام مواقع بھی فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جانوروں کی منڈی سردار چا کر خان اسٹیڈیم سبی میں سبی ملے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر محکمہ لائیواسٹاک کے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی محمد انور خجک کے علاوہ محکمہ لائیواسٹاک سبی کے آفیسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک اینڈ ہارس اینڈ کیٹل شو سبی کے انچار چ ڈاکٹر جان محمد صافی نے کہا کہ سبی میلہ کے موقع مویشان کی خرید وفروخت کی منڈی کا انعقاد زمانہ قدیم سے ہوتا آرہا ہے سبی میلہ نہ صرف ہمارے معاشرتی چہرے کا عکاس ہے بلکہ ملک بھر کے محنت کشوں مویشی بانوں کاروباری حضرات کیلئے ایک خوش کن جشن کی حیثیت رکھتا ہے جن میں ہزاروں مویشیوں کی خرید وفروخت اور کاروبار ہوتا ہے ملکی معیشت میں گلہ بانی کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے سبی میلے کو شایاں شان انداز سے منانے کیلئے ہم سب نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہے میلے میں آنے والے مالداروں کو وسائل میں رہ کر تمام سہولیات کی فراہمی بھی ممکن بنانی ہے تاکہ ان کے جانوروں کی دیکھ بھال بھی کی جائے سکے سبی میلہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے سینکڑوں مالدار شرکت کرتے ہیں اور گلہ بانی کے فروغ میں بھی اپنا رول پلے کرتے ہیںسارا سال اپنی جانوروں کی دیکھ بھال کرکے سبی میلے کے موقع پر نمائش کرتے ہیں ہمیں مالداروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنی ہے تاکہ یہ لوگ مایوسی کا شکار نہ ہوں بلکہ زیادہ سے زیادہ بہتر انداز سے سبی میلے کی شان میں اضافہ کرسکیں انہوں نے تمام آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سبی میلے میں کی جانے والی تمام تیاریوں میں کسی بھی قسم کی کوئی غفلت ولاپرائی نہ کی جائے اس موقع پرحاجی محمد انور خجک ودیگر آفیسران نے سبی میلے کے حوالے سے تیاریوں اور مقامی مالداروں کو ریلیف دینے کے علاوہ لائیواسٹاک کی جانب سے اقدامات کے بارے میں بھی آگہی فراہم کی واضح رہے کہ سبی میلہ مویشان واسپان کے سلسلہ میں لگائی جانے والی جانوروں کی منڈی میں جانوروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ تیز ہوچکا ہے منگل کے روز 17لاکھ روپے مالیت کا بیل فروخت کیا گیا جبکہ اس وقت سبی میلہ مویشان اوسپان کی جانوروں کی منڈی میں اونٹ گھوڑے بیل سمیت مختلف نسل کے ہزاروں کی تعداد میں جانور لائے جاچکے ہیں جن کی خریدوفروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :