تھر کول کے ذخائر کو جلد از جلد قابل استعمال بنانے کیلئے متعلقہ اتھارٹیز سے بات کی جائے گی، ہماری زمین قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو قابل استعمال بنا کر ہم ترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو سکتے ہیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید کی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند سے گفتگو

منگل 28 فروری 2017 23:31

تھر کول کے ذخائر کو جلد از جلد قابل استعمال بنانے کیلئے متعلقہ اتھارٹیز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد نے کہا ہے کہ تھر کول کے ذخائر کو جلد از جلد قابل استعمال بنانے کیلئے متعلقہ اتھارٹیز سے بات کی جائے گی، ہماری زمین قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو قابل استعمال بنا کر ہم ترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو اپنے چیمبر میں ملاقات کرنے والے ایٹمی سائنسدان اور چیرمین بورڈ اف گورنرز تھر کول پراجیکٹ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک نے انہیں تھر کول پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ تھر کول کے ذخائر بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی مناسب پراسسنگ سے انرجی کے شعبے کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وہ ان ذخائر کو جلد از جلد قابل استعمال بنانے کیلئے متعلقہ اتھارٹیز سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زمین قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو قابل استعمال بنا کر ہم ترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو سکتے ہیں۔(ار)

متعلقہ عنوان :