افغان صدر کو اقتصادی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کرنا چاہئے تھی، اشرف غنی کے پاس اچھا موقع تھا کہ وہ پاکستان آتے اور موجودہ معاملات پر پاکستان کیساتھ بات کرتے، افغان صدر بھارت کی ایماء پر ای سی او کا بائیکاٹ کر رہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا بیان

منگل 28 فروری 2017 23:31

افغان صدر کو اقتصادی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کرنا چاہئے تھی، اشرف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ افغان صدراشرف غنی کو اقتصادی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کرنا چاہئے تھی، صدر اشرف غنی کے پاس اچھا موقع تھا کہ وہ پاکستان آتے اور موجودہ معاملات پر پاکستان کیساتھ بات کرتے، صدر اشرف غنی بھارت کی ایماء پر ای سی او کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو بھارت کی بجائے پاکستان کیطرف دیکھنا چاہئے جہاں ہزاروں افغانی مہاجرین پناہ لیے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشتگردی دونوں ممالک سمیت پورے خطے کیلئے ایک چیلنج ہے، ملک سیکورٹی خدشات کی وجہ سے نازک صورتحال سے گزر رہاہے، حالات کے پیش نظر، اسلام آباد انتظامیہ سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کریں، حکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں کسی قسم کی اجتماع کی اجازت نہ دے، حکومت کو پی ایس ایل کیلئے بھی غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کرنے پڑیں گے۔ (ار)