اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کا باعث ہے،ترجمان وزارت خارجہ

اجلاس میں رکن ممالک کی اعلیٰ سطح پر اچھی شمولیت ہے جو حوصلہ افزاء ہے،پوری دنیا میں اقتصادی اور سیاسی حوالے سے بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں،ای سی او خطے میں ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں،ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کی میڈیا سے گفتگو

منگل 28 فروری 2017 23:30

اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او)کے 13ویں اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کا باعث ہے،اجلاس میں رکن ممالک کی اعلیٰ سطح پر اچھی شمولیت ہے جو حوصلہ افزاء ہے،پوری دنیا میں اقتصادی اور سیاسی حوالے سے بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں،ای سی او خطے میں ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ ای سی او کے 13ویں سربراہ اجلاس کی بھرپور تیاری ہے اور اس میں رکن ممالک کی بڑی اچھی شمولیت ہے،بڑی حوصلہ افزاء صورتحال ہے،پورا خطے اہم دور سے گزر رہاہے،پوری دنیا میں اقتصادی اور سیاسی حوالے سے بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں،خطے ترقی چاہتے ہیں اور اقتصادی طور پر بھی مضبوطی چاہتے ہیں ای سی او ریجن کے حوالے سے خطے کے لوگوں کی اس سے بڑی توقعات ہیں،اس میں ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں،ای سی او اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے بڑا اعزا کی بات ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سمیت تمام ممالک کی اجلاس میں نمائندگی موجود ہے،ای سی او کی جانب سے اقدامات سے پوراخطہ مستفید ہوگا،سب کو یہ سمجھ ہے کہ اقتصادی صورتحال میں بہتری سیکیورٹی کو بہتر کرنے کی ضمانت ہے،افغانستان کے ساتھ حالات بہتری کی جانب جائیں گے۔…(خ م+وخ)

متعلقہ عنوان :