مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہ محمد شاہ سے گورنر سندھ کی تعزیت

منگل 28 فروری 2017 23:23

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہ محمد شاہ سے گورنر سندھ کی تعزیت
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہ محمد شاہ کے گھر جاکر ان سے ان کے ماموں سید محمد شاہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سینیٹر نہال ہاشمی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،آمین ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہ محمد شا ہ نے گورنر سندھ کو بتایا کہ میرے ماموں سید محمد شاہ نے ہی مجھے اولاد کی طرح پالا تھا اور میری تعلیم و تربیت بھی انہوں نے ہی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :