پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد کیا جانا خوش آئند ہے، میئر کراچی

منگل 28 فروری 2017 23:22

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد کیا جانا خوش آئند ہے، میئر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد کیا جانا خوش آئند ہے اس سے دنیا میں ایک اچھا پیغام جائے گا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ضلع وسطی میں مختلف منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میئر کراچی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا دل چاہتا ہے کہ لاہور جا کر فائنل میچ دیکھیں لیکن میئر کی حیثیت سے کراچی کی ذمہ داریاں اتنی زیادہ ہیں کہ وہ شاید ایسا نہ کرسکیں میری ہمدردیاں اور نیک تمنائیں پی ایس ایل کی انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کرکٹ پسند کرنے والوں کا شہر ہے وہ اس کھیل سے اور کھلاڑیوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، فائنل کوئی بھی جیتے مقصد کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ماضی کی طرح ملک سے باصلاحیت نوجوان سامنے آئیں اور پوری دنیا میں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔