وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، صوبے میں ہارٹیکلچر کے فروغ اورلینڈ سکیپنگ کے حوالے سے متعدد امور کا جائزہ لیاگیا

منگل 28 فروری 2017 23:17

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، صوبے میں ہارٹیکلچر ..
لاہور۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں ہارٹیکلچر کے فروغ اورلینڈ سکیپنگ کے حوالے سے متعدد امور کا جائزہ لیاگیا۔چین کی معروف ہارٹیکلچر کی کمپنی’’ بیجنگ فلورنسکیپ ‘‘کے حکام نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔چینی کمپنی کے حکام نے پنجاب حکومت کیساتھ ہارٹیکلچر کے فروغ کے حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میںہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں ۔صوبے کے بڑے شہروں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے گل و گلزار بنایا جارہا ہے ۔ترقیاتی منصوبوں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے خوبصورت اوردیدہ زیب بنایاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہارٹیکلچر کے فروغ میں چین کی کمپنی کے تجربے اورمہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اس ضمن میں چین کی کمپنی سے جامع معاہدہ کیاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ 9ڈویژنوں سے ماہرین پر مشتمل وفد چینی کمپنی سے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے چین بھجوایاجائے گا۔لاہور میں لینڈ فل سائٹ کو بیجنگ کی لینڈ فل سائٹ کی طرز پر ڈھالنا چاہتے ہیں ۔لینڈ فل سائٹس اوراورلینڈ سکیپنگ کے حوالے سے چینی کمپنی کے تعاون کاخیر مقدم کریں گے۔انہوںنے کہا کہ چینی کمپنی ہارٹیکلچر کے فروغ کے حوالے سے ٹیکنالوجی منتقل کرے اورہمارے افراد کو تربیت بھی دے۔

ہمیں خوشی ہوگی کہ چینی کمپنی پی ایچ اے لاہور سمیت دیگر پی ایچ ایز کیساتھ تعاون کو فروغ دے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچر کے قیام کے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔ہارٹیکلچر ادارے کے قیام پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔ہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے چین کی کمپنی کے حکام کیساتھ معاہدہ کیلئے مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان اور چین عظیم دوست ہیںاوردوستی کا یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے ۔11ہزار چینی پنجاب میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں جو دوطرفہ تعاون اوردوستی کی اعلی مثال ہے ۔اس موقع پرچینی کمپنی کے حکام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹیکلچر کے فروغ اورلینڈ سکیپنگ کے حوالے سے پنجاب حکومت کیساتھ ملکرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔

پنجاب حکومت کو ہارٹیکلچرکے فروغ کے حوالے سے ٹیکنالوجی منتقل کریں گے اور ہر قسم کا تعاون بھی فراہم کریں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہاؤسنگ،وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد،بیجنگ میں پاکستانی کمرشل کونسلرڈاکٹر ارفعہ اقبال ،ڈی جی پی ایچ اے،کمشنرو ڈپٹی کمشنرلاہور،ڈی جی لاہور والڈ سٹی اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ مختلف شہروں کے پی ایچ ایز کے حکام اورکمشنر و ڈپٹی کمشنرزنے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میںشریک ہوئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر مینجر آف لینڈ سکیپگ پراجیکٹ ژیاؤ فیلن،انجینئر لینڈ سکیپنگ ڈیپارٹمنٹ ژیمنگ وانگ اورانجینئر پروڈیکشن ڈیپارٹمنٹ کیون چن نے بھی اجلاس میںشرکت کی۔

متعلقہ عنوان :