صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ اور طلباء و طالبات کیلئے مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،مشتاق احمد غنی

منگل 28 فروری 2017 23:09

صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ اور طلباء و طالبات کیلئے مفت تعلیم کی فراہمی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ اور طلباء و طالبات کیلئے مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور تعلیمی اصلاحات سے صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزیونیورسٹی آف سوات میںمستحق طلباء وطالبات میںہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے نیڈبیسڈسکالرشپ پروگرام کے تحت وظائف کی تقسیم کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے کثیر تعداد میں طلباء و طالبات میں سکالرشپس تقسیم کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھوراہے اور کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی،اُنہوں نے اس موقع پر یونیورسٹی آف سوات وائس چانسلرڈاکٹر بخت جہاں کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ موجودہ وائس چانسلر کی محنت کی بدولت سوات یونیورسٹی کی کارکردگی دوسری یونیورسٹیوں کے مقابلے میں بہت بہترہے۔

متعلقہ عنوان :