ْ وزیر اعلیٰ سندھ کا تھرپارکر میں مور کی ہلاکتوں کا نوٹس،محکمہ جنگلات سے رپورٹ طلب کرلی
منگل 28 فروری 2017 21:51
(جاری ہے)
اس دیہات کے لوگوں نے انہیں بتایا کہ مرغیاں اور مور رانی کھیت کی بیماری پھیلانے کے باعث بڑی تعداد میں ہلاک ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2007سے ہونے والی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موروں کی ہلاکت کے پیچھے رانی کھیت کا وائرس ہے جو کہ مرغیو ں سے پھیلتا ہے ۔ اسکے ساتھ ساتھ اس حوالے سے حفاظتی اقدامات درکار ہیں وہ محکمہ ویٹنری کی جانب سے کئے جانے چاہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ا کلیون (Aqliyoon) میں 4مور چھور تعلقہ کے بنگل میں 2 ، باکھو میں 4اور مٹھی کے پوسارگو میں 4، دھابارو میں 2، سینگھالو تعلقہ ڈیپلو میں 2اور ننگر پارکر کے دیراندیدہ (Derandeida)میں 9مور ہلاک ہوئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ ویٹنری اور جنگلات کو ہدایات جاری کی کہ وہ قریبی تعاون اور روابط کے ساتھ اس بیماری پر کنٹرول کرنے کے لئے کام کریں اور انہیں اپنی رپورٹس بھیجیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ علاقے میں مرغیوں اور موروں کو ادویات کی فراہمی بھی شروع کریںاور بیمار موروں کو صحت مند موروں سے علیحدہ کیا جائے اور موروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر جامع حکمت عملی واضع کی جائے اور انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات اور ویٹنری کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے تھر میں فعال، انرجیٹیک اور پرندوں سے پیار کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کریں ۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف رپورٹس نہیں،بلکہ نتائج چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.