سبی، گھریلو تنازع پرشوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم فرار

منگل 28 فروری 2017 21:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) سبی کے علاقے پیر بخاری ریلوے پھاٹک کے شوہر نے گھریلو تنازعے پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا ،سرکاری ذرائع کے ریلوے پھاٹک کے قریب شہباز نامی شخص نے گھریلو تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی (د) کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے لاش قبضے میں لیکر سول ہسپتال سبی لایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا مذید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :