وزیراعلیٰ بلوچستان کی چیف سیکرٹری سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات،صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار

منگل 28 فروری 2017 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے منگل کے روز ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سے ان کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھول پیش کئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو سبی میلے کی تیاریوں، میلے کیلئے حفاظتی اقدامات اور دیگر اہم صوبائی امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دی کہ سبی میلے کے شایاں شان انعقاد اور حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور انہیں مسلسل اس بارے آگاہ رکھا جائے، آئی جی پولیس احسن محبوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :