کسٹمز ،ان لینڈ سروس میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

ممبر ایف بی آر جنید اکرم ڈی جی انٹرنل آڈٹ کسٹمز ،ذوالقرنین ترمذی چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور تعینات

منگل 28 فروری 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) کسٹمز سروسز اور ان لینڈ سروس میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز سنٹرل لاہور سمیر انذیر کا تبادلہ کر کے کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد تعینات کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ممبر ایف بی آر جنید اکرم کا اسلام آباد سے لاہور تبادلہ کر کے ڈی جی انٹرنل آڈٹ کسٹمز ، کسٹمز سروسز کے گریڈ 21کے افسر ڈاکٹر جواد اویس آغا کا کراچی سے لاہور تبادلہ کر کے کے چیف کلکٹر کسٹمز سنٹرل جبکہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس لاہور زیبا حئی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل آئی او سی لاہور تعینات کر دیا گیا۔

ان لینڈ سروس میںذوالقرنین ترمذی کو ملتان سے لاہور تبدیل کر کے چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ ،ندیم حسین رضوی کو چیف کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس تعینات کر دیا گیا جبکہ اس سے قبل وہ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس میں کمشنر ایچ آر ذمہ داریاںنبھا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :