پی ایس ایل کے فائنل کی سکیورٹی کیلئے مرتب پلان پر عمل درآمد شروع ،نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں عام گاڑیوں کا داخلہ بند

منگل 28 فروری 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) لاہور پولیس نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی سکیورٹی کیلئے مرتب کیے گئے پلان پر عمل درآمد شروع کردیا۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں عام گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کے مطابق لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے مرتب سکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس نے نشتر سپورٹس کمپلیکس کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے پبلک گاڑیوں کا داخل بند کر کے عوام کو داخلے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

نشتر سپورٹس کمپلیکس میں چیکنگ کے بعد انتظامیہ کے لوگوں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔پی ایس ایل آفیشلز اور کھلاڑیوں کو صدراتی پروٹوکول دیا جا ریا ہے جبکہ شائقین کو چار سطحی سیکورٹی چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

نشتر سپورٹس کمپلیکس کے اندر پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ شائقین کو قومی شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد اندر جانے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ لاہور پولیس کیطرف سے فائنل میچ کی سیکیورٹی پر 10 ہزار اہلکار اور افسر تعینات کئے جا رہے ہیں جن میں 3 ہزار رینجر، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور افسر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :