لاہور،تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

منگل 28 فروری 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) شا لیما ر کے علا قہ سنگھ پورہ کے علاقہ میں خوف ناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ شا لیما ر کے علا قہ سنگھ پورہ سٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 22سالہ اعجازموقع پر دم توڑ گیا ،متوفی یو ای ٹی کوراٹرز کا رہائش پزیر تھا ۔اور پیزا کی دوکان کا ملازم تھا ،حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی موٹر سائیکل کو اپنے قبضہ میں لیکر لاش مردہ خانے میں منتقل کردی اور تحقیقات کا آغاز شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :