غلطی سے تیزاب پینے والی خاتون تین روز بعد چل بسی

منگل 28 فروری 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء)شمالی چھا و نی کے علاقہ میں غلطی سے تیزاب پینے والی خاتون تین روز بعد چل بسی ،ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کر دی ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ شمالی چھا و نی گلی نمبر 9اتحا دٹائون الطاف کا لو نی کی رہائشی 45سالہ ریاض بی بی نے غلطی سے گھر میں پڑا ہوا تیزاب پی لیا تھاجس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ۔ متوفیہ طبی امداد کے لئے میو ہسپتال میں زیر علاج تھی جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گئی ۔پو لیس کا کہنا ہے کے متو فیہ نے غلطی سے تیزاب پی لیا تھا جو ہسپتال میں تین روز بعد دم توڑ گئی ۔ورثا نے پوسٹمارٹم نہیں کرایا جس پر ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔